جامعہ خادم الاسلام
آزاد ہند کے صوبہ اتر پردیش میں شہر ہاپوڑ ۔ دہلی سے مشرق کی سمت گنگ و جمن کے دوآبہ میں ۵ ۵کلومیٹر کی دوری پر آباد ہے جو آج تقریباً چار لاکھ نفوس پرمشتمل ہے ۔ یہاں کے پاپڑ مشہور ہیں، گڑ ،غلہ ، اور چمڑے کی بڑی منڈی ہے، بابائے اردو مولوی عبدالحق مرحوم کا مولد ومسکن سے شمس الدین التمش بادشاہ کی یادگار قاضی مسجد (اب کالی مسجد) گڑھ گیٹ کے قریب ہے جب کہ اورنگ زیبؒ کی تعمیری یادگار جامع مسجد سکندرگیٹ پر واقع ہے ۔ غرض ہاپوڑ ایک ہزار سال سے زائد کی اپنی تاریخ رکھتا ہے یہیں بلند شہر کو جانے والے جی ٹی روڈ پر جامعہ عربیہ خادم الاسلام ہاپوڑ کی نئی پر شکوہ عمارت ہے جس میں جامعہ کا صد
ردفتر (دفتر اہتمام)ہے ۔ یہیں درس نظامی عربی کے اکثر شعبہ جات ، دارالقرآن ،دارالافتاء ، محاسبی مطبخ محکمہ شرعیہ، کتب خانہ اور دیگر اہم شعبہ جات ہیں ۔ مہمانان رسول کی قیام گاہ اور مہمان خانہ اسی عمارت میںہے عصری تعلیم
کے لئے جامعہ کا پرائمری اور جو نیر ہائی اسکول ، کچھ درجات حفظ اور شعبہ دینیات مذکورہ بالا جامع مسجد میں ہیں ۔ جب کہ حروف شناسی و ناظر ہ کلام پاک کے لئے شہری طلبہ کے واسطے خصوصی درجات، قدیم ترین مدرسہ ومسجد سادات میں ہیں جس کی بنیاد مغل بادشاہ شاہ جہاں نے شیخ طریقت حضرت مولانا سید قطبؒ کے ہاتھوں رکھی تھی ۔
مزید پڑھیں
تعلیمی شعبہ جات
شعبۂ تحفیظ القرآن
شعبۂ ناظرہ قرآن پاک
شعبۂ تجوید و قرأت
شعبۂ عربی و فارسی
شعبۂ پرائمری
جونیر ہائی اسکول
شعبۂ تمرین افتاء
شعبۂ تحریر و تقریر
FCRA / 12AA / 80G
All The Donations Are Exempted Under U/S 80-G Of IT Act VIDE Certificate No. 58(26)/80G CIT-GZB/2013-14/52 Pan No.: AABAJ0865G12AA (Page-1)
12AA (Page-2)
80G (Page-1)
80G (Page-2)


